• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کامقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبرنگار ) سنی تحریک کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پیر مکی کیا گیا ،سنی تحریک کےر ہنماؤں صاحبزادہ عبداللہ ثاقب، شیخ محمدنوازقادری ،ملک محمد محسن قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائیں ،بھارت انسانیت کابدترین دشمن ہے عالمی برادری کشمیر کے حق میں آواز بلند کرے،نہتے مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت سے دور نہیں رکھا جاسکتا، رہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر نہتے مظلوم مسلمانوں کی ازادی اور خود مختاری تک ان کی اخلاقی سفارتی اور عملی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے ، اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر فلسطین اور دیگر اسلامی ریاستوں میں دہرا معیار اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے، پاکستان کے حکمرانوں کو چاہیے کہ دنیا بھر میں سفارتی محاذ پر مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑا جائے، پوری دنیا میں موجود پاکستان کے سفارت خانوں میں کشمیر ڈیکس قائم کر کے کشمیروں کی حمایت اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے عالمی برادری کو اپنا ہم نوا بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے، اس موقع پر امجد حسین وٹو ،شاہد ندیم مغل، رانا بدر موجودتھے۔
لاہور سے مزید