• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرقانون سے 6بار ز کے صدور وسیکرٹریز کی ملاقات

لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر 6 بار ایسویسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون خالد رانجھا سے ملاقات کی۔ ملتان سے صدر عمران خاکوانی، نارووال سے صدر محمد ابراہیم، منڈی بہاوالدین سے ماریض رانا، فیصل آباد سے صدر میاں انوارلحق، گوجرانوالہ سے صدر عامر منیر اور سرگودھا سے محسن شاہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ صوبائی وز یر نے کہاکہ آئینی ترمیم سے عوام کے لئے آسانی پیدا ہو گی ۔ تمام بار ایسوسی ایشنز بھی آپس میں مربوط رابطہ رکھیں ۔ ملاقات میں نارووال اور منڈی بہاولدین بارز کو پنجاب حکومت کی جانب سے 50،50 لاکھ،گوجرانوالہ، سرگودھا بار کو ایک،ایک کروڑ کے چیک دیئے گئے اور ملتان اور فیصل آباد بار کو ایک، ایک کروڑ کے چیک دیئے گئے-
لاہور سے مزید