• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کو شہر میں باقی انٹر سٹی بس اڈوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے اندر رہ جانے والے انٹر سٹی بس اڈوں کے خلاف ٹریفک پولیس کارروائی جاری رکھے گی ،کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈی آ ئی جی ٹریفک اور ڈی سی ایسٹ کے ہمراہ سہراب گوٹھ انٹر سٹی ٹرمنل کا دورہ کیا،کمشنر نے کہا کہ سہراب گوٹھ انٹر سٹی بس ٹرمنل پر سہولتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، شہر کے اندر انڑ سٹی بسوں کے اڈوں کے خاتمے سے ٹریفک کا دباو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملی ہے ،انہوں نے بس کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی بسوں کے مقررہ اوقات اور کرایوں کی تشہیر کو یقینی بنائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید