• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے انسپکٹر کا اغوا، حب چوکی کے قریب چھوڑ دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مبینہ طو رپر چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے کارندوں کی جانب سےتھانہ اسٹیل ٹاؤن کے انسپکٹر کو اغواء کرنے کے بعد حب چوکی کے قریب چھوڑ دیا گیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی،انسپکٹر حبیب اللہ چھالیہ اسمگلنگ کی ریکی کے لئے ولی ٹائون میں واقع گودام پہنچے تو کارندوں نے ان ہی کی گاڑی میں زبردستی ڈال کر اغواء کرلیا، پولیس نے نشتر آباد گوٹھ میں قائم گودام سے 2 افراد کو گرفتار کرکے گودام کو سیل کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید