• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران عوام اور ملک دوست بل اسمبلیوں میں پیش کریں، جے یو آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جمعیت علماء اسلام رابطہ صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی، جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی ، مفتی حماد اللہ مدنی ،مولانا عبد السلام شامزئی، پیر مولانا احمد الرحمنٰ نقشبندی، مفتی عابد ،اسامہ احمد ایڈووکیٹ،عظیم احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے 26ائینی ترامیم بل سے متعلق اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اشرافیہ اور حکمران اپنے مفاد کے بل لاکر اسے آئین کا حصہ بنا رہے ہیں، عوام اور ملک دوست بل اسمبلیوں میں پیش کریں ، آئینی شقوں میں ترمیم اکابرین پر عدم اعتماد کی دلیل ہے،انہوں نے کہا کہ،ہمارے اکابرین نے 73میں آئین عین شرعی تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا تھا، اگر حکمرانوں نے شب خون مارنے کی کوشش کی تو ملک میں عدم اعتماد کی فضا بن جائیگی، 26ویں آئینی ترامیم بل کے خلاف وکلاء تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید