• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر ملک بھر میں کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا،کارکنان وعوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارت سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر سے فوری طور پر بھارتی فوج کو نکل جانے اور کشمیریوں پر مظالم وبربریت بند کرنے پر زور دیا، کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے میں مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ، رکن مرکزی رابطہ کمیٹی غلام مرتضیٰ قادری، امیر کراچی محمد فرقان قادری،ارکان رابطہ کمیٹی محمد عامر قادری،محمد عالم قادری ودیگر موجود تھے،مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ نے کہا کہ بھارت دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اپنی آزادی سے پہلے کشمیر پر تسلط کرنے کی ناپاک منصوبہ بندی کرچکا تھا،اقوام متحدہ نے کی قراردادوں کے باوجود کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہ ملنا انصاف کا قتل کرنے کے مترادف ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید