• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیثیت امت ہمیں مسئلہ فلسطین و کشمیر کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا چاہئے، کانفرنس

کراچی (پ ر)کشمیر حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ خطہ میں تقسیم کے فوراََ بعد 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا،بحیثیت امت ہمیں مسئلہ فلسطین و کشمیر کیلئے اپنی مشترکہ جدوجہد کرنا چاہئے، فلسطین میں صہیونی اور کشمیر میں برہمی سامراج کام کر رہا ہے،اسرائیل و بھارت کے گھٹ جوڑ سے کشمیر میں مظالم جاری ہیںعالمی برادری کشمیر و فلسطین کے مسئلے پر خاموش سادے ہوئے ہے ، وزیراعظم پاکستان کی جانب سے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بیان کرنا قابل ستائش ہے27 اکتوبر کوملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے ،کانفرنس میں عبد الحمید لونڈ، محمد حسین محنتی،عقیل انجم،محفوظ یار خان،علامہ قاضی احمد نورانی،علامہ صادق جعفری اور دیگر موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید