• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حق پر ست رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے شاہزیب نقوی کا سوئم جمعرات کوانکی رہائش گاہ پر ہوا،سینئر رہنما عبد الحسیب نے مرحوم کے ایصال و ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کر ائی۔ چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال، انیس احمد قائم خانی، خواجہ اظہار الحسن،سینیٹر سید فیصل سبزواری موجود تھے جبکہ ڈپٹی اسپیکر برائے قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ،، نہال ھاشمی، سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیرتجارت جام کمال خان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کی رہائش جاکر ان کے جواں سال صاحب زادے شاہ زیب نقوی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ا اور اہل خانہ کے لئے ہمت اور حوصلے کی دعا کرتے ہوئے دلی اظہار تعزیت کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید