• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسپو میں 3 دن کے دوران 91 کروڑ ڈالرز کے معاہدے ہوئے: زبیرموتی والا

زبیرموتی والا ---- فائل فوٹو
زبیرموتی والا ---- فائل فوٹو

چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ ٹیکسپو میں 3 دن کے دوران 91 کروڑ ڈالرز کے معاہدے ہوئے جبکہ تیسرے روز کے اختتام تک 25 معاہدے ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے ٹیکسپو کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسپو کی مقامی اور عالمی سطح پر خوب پزیرائی ہوئی ہے، 3 دن میں 10 یادداشتی معاہدے بھی ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج نمائش کے اختتام تک 25 معاہدے ہونے کی امید ہے، نمائش میں 60 ملکوں کے 523 مندوبین پاکستان آئے ہیں، وزیرِ تجارت جام کمال کے مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

زبیر موتی والا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ رواں مالی سال 20 ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس ہوں گی، پورے اسٹاف اور پاکستان کے ٹریڈ آفیسرز کو کامیاب نمائش پر مبارک باد دیتا ہوں۔

اس موقع پر ڈی جی ٹیکسٹائل باسط رؤف نے کہا کہ ٹیکسپو کے انعقاد پر 40 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ڈاپ نے 272 مندوبین کو اسپانسر کیا ہے، باقی مندوبین اپنے خرچ پر آئے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید