جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 1998 میں کالے ہرن کو مارنے کے واقعہ کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بشنوئی برادری کو بلینک چیک دے کر معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا خون کھول رہا تھا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیق کا قتل اور اس سے قبل اپریل میں سلمان خان کے باندرا میں واقع رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا تعلق بھی اسی معاملے منسلک ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ لارنس بشنوئی کے ساتھ دشمنی کا معاملہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے۔
گینگسٹر نے حال ہی میں سلمان خان کو ایک بار پھر دھمکی ہے۔
واضح رہے کہ کالا ہرن بشنوئی کمیونٹی کے نزدیک مقدس مانا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں رمیش بشنوئی نے کہا جب کالے ہرن کو مارنے کا کیس سامنے آیا تو بشنوئی برادری نے اس کی مذمت کی۔
جس پر سلمان خان نے بلینک چیک بک کے ساتھ برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انھیں کہا کہ وہ اس معاملے کو ختم کرنے کےلیے اپنی مرضی کی رقم لکھ لیں، رمیش نے کہا کہ اگر ہم پیسوں کے پیچھے ہوتے تو ہم یہ پیشکش قبول کرلیتے۔
اس نے سلمان کے والد سلیم خان کے اس الزام کی تردید کی کہ لارنس بشنوئی مالی فوائد کےلیے سلمان خان کو ٹارگٹ کر رہا ہے، اس کا کہنا تھا یہ نظریات کا معاملہ ہے۔
رمیش کے مطابق لارنس کے پاس بھارت میں 110 ایکڑ زمین ہے اور اسے کسی چیز یا بھتے کی کوئی ضروت نہیں۔