• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی زندگی پر ویب سیریز بنانے کی تیاری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی جیل میں قید بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گزشتہ ہفتے ممبئی میں قتل ہونے والے مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کے قتل اور بالی سپر اسٹار سلمان خان کے خلاف تازہ دھمکیوں کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جونی فیئر فوکس فلم پروڈکشن ہاؤس نامی ادارہ لارنس بشنوئی کی زندگی پر مبنی ایک ویب سیریز ’لارنس، اے گینگسٹر اسٹوری‘ ریلیز کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن پہلے ہی لارنس بشنوئی کے عنوان سے سیریز کی منظوری دے چکی ہے۔ 

اس ویب سیریز میں لارنس بشنوئی کی زندگی بالخصوص اس کے ایک خطرناک گینگسٹر بننے کے معاملے کو ایکسپلور کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروزپور سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ لارنس بشنوئی 2014 سے راجستھان کی جیل میں قید ہے، تاہم کہا جاتا ہے وہ جیل کے اندر بیٹھ کر ملک اور بیرون ملک کرمنل نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید