• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوسٹن، کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کیلئے ’’امریکی ون ورلڈ‘‘ ایوارڈ

ہیوسٹن( نیوز ڈیسک)ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کو ہیوسٹن میں ان کی گراں قدر فلاحی خدمات اور قابل تقلید قائدانہ کردار پر امریکا کے ون ورلڈ ایوارڈ برائے 2024سے نوازا گیا۔سعید شیخ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی امریکن اور جنوبی ایشیائی باشندے ہیں، یہ ایوارڈ انہیں ہیوسٹن کی سینٹ تھامس یونیورسٹی میں منعقدہ ون ورلڈ کانسرٹ کی سالانہ تقریب میں سسٹر سٹی ایسوسی ایشنز کی صدر Susan young نے دیا۔تقریب میں رکن کانگریس ایل گرین اور ممتاز بزنس مین سید جاوید انور سمیت متعدد ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی اور سعید شیخ کو ایوارڈ پر مبارک باد دی۔رکن کانگریس ایل گرین نے بھی سعید شیخ کی قابل ستائش خدمات پر کانگریس کی تعریفی سند پیش کی۔سعید شیخ اس سے قبل بھی اپنی قابل ستائش خدمات پر پریذیڈینشل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن کانگریس ایل گرین نے سعید شیخ کی انسانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعید شیخ انسان کے روپ میں فرشتہ ہیں جو انسانیت کے درد اور خدمت کے جذبے سے مالا مال ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعید شیخ نے اپنا وطن پاکستان چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار ضرور کی لیکن انہوں نے آبائی وطن، مذہب، زبان اور کلچر سے اپنا تعلق قائم رکھا۔رکن کانگریس نے واضح کیا کہ امریکا رنگ ونسل کے امتیاز پر نہیں بلکہ اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے باعث افتخار ہے، جس نے انسانی خدمت کے ان کے عزم اور جذبے کو مزید مضبوط کیا ہے۔

یورپ سے سے مزید