نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی سپریم کورٹ میں انصاف کی دیوی کے نئے مجسمے کی نقاب کشائی تنازع کا شکار ہو گئی ، انڈین سپریم کورٹ بار کے نئے مجسمے پر اعتراضات ، یکطرفہ تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں وکلا کی تنظیم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں حال ہی میں نصب کی گئی انصاف کی دیوی کے نئے مجسمے پر سخت اعتراض کیا ہے۔