• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ، پی پی حکومت کی نااہلی کی سزا طلبہ کو بھگتنا پڑ رہی ہے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بد انتظامی و نا اہلی کی انتہاہو گئی ہے،پیپلز پارٹی کی حکومت کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور بد انتظامی کی سزا طلبہ کو بھگتنا پڑ رہی ہے، ہزاروں طلبہ و طالبات کو اب ایک بار پھر تھکا دینے والے عمل سے گزرنا ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ کا پر چہ لیک ہونے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں، اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ آئندہ یہ سارا عمل صاف اور شفاف ہوگا،پرچہ لیک ہونے سے پورا امتحانی عمل اور اس کے نتائج متنازع بن گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید