• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد (آئی این پی ) 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں26ویں آئینی ترمیم کے خلاف نئی درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف کی جانب سے 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمی 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔ پارلیمان عدلیہ کی آزادی کیخلاف ترمیم نہیں کر سکتی۔
اہم خبریں سے مزید