• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ ٹی این اے ٹیسٹ، تعلیمی و ڈینگی سرگرمیوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے، گرینڈ ٹیچرز الائنس

لاہور(خبرنگار) گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے راہنماؤں بشیر وڑائچ ، رانا انوار الحق ، رانا لیاقت ، کاشف شہزاد چوہدری ، محمد صفدر ، ملک امجد ، سعود جان ، راجہ کامران عزیز ، رانا احمد حسین ، ملک ذوالقرنین ، فیاض گیلانی ، ندیم پھل و دیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ نے جس اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ٹی این ٹیسٹ کا بائیکاٹ پورے پنجاب میں کیاہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اساتذہ نے دھکمیوں کے باوجود ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کرکے ثابت کیا ہے کہ اساتذہ تعلیمی اداروں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم حکومت وقت سے کوئی اضافی مراعات نہیں مانگ رہے بلکہ پہلے سے حاصل لیو انکیشمنٹ کی بحالی ، 14 ہزار ایس ایس ایز واےای اوز کی غیر مشروط مستقلی اور سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا خاتمہ جس کا وعدہ محترمہ مریم نواز صاحبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے پہلے کیا تھا اور یہی مطالبہ ہم وزیر تعلیم صاحب سے بھی مسلسل کرتے آ رہے ہیں لیکن نہ تو وزیر اعلیٰ پنجاب اور نہ ہی وزیر تعلیم ہمارے ان جائز مطالبات کو پورا کرنے کو تیار نظر آتے ہیں جبکہ ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن سے اساتذہ میں دن بدن بے چینی و اضطراب بڑھ رہا ہے ہمارے جائز مسائل و مطالبات کو حل کرنے کی بجائے اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں اساتذہ ٹی این اے ٹیسٹ ، تعلیمی و ڈینگی کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے جب تک تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ کا خاتمہ ، لیو انکیشمنٹ کی بحالی ، ایس ایس ایز کی مستقلی ودیگر مطالبات ومسائل حل نہیں ہو جاتے۔ وسط نومبر میں سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے پر امن احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا ۔
لاہور سے مزید