پشاور ( وقائع نگار )کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نےنشے سے پاک پشاور مہم کے سلسلے میں رضاکاروں کے لئے ٹی شرٹ اور کیپ کی رونمائی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم کے لیے مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے فراہم کردہ رضاکاروں پر مشتمل خصوصی رضا کارفورس تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ انتظامیہ کے ساتھ مہم میں مفت خدمات سر انجام دیں گے جبکہ یہ رضاکار نشے کے خلاف شعور اجاگر کرنے میں بھی مدد فراہم کریں گے