کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کراچی سمیت ملک بھر میں جرائم کی شرح میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہبیروزگاری لوٹ مار میں اضافے کا سبب ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،پولیس میں پڑھے لکھے اور مقامی لوگوں کو شامل کیا جائے جس سے جرائم کی شرح میں کمی لانے میں مد مل سکتی ہے۔ ان وارداتوں سے خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں جبکہ لوٹ مار کرنے والے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیں، کراچی میں پچھلے کئی ماہ کے دوران نوجوان،بزرگ موت کے منہ میں جاچکے ہیں، لاہور، پشاور اور ملک کے کئی دوسرے شہروں میں بھی صورت حال خاصی خراب ہے جس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوتوجہ دینا چاہئے۔