حیدرآباد(بیورورپورٹ) سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی 2بوگیاں کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، ریلوے حکام نے ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی، حیدرآباد سے کراچی جانے والے ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔ مسافر ٹرین کی بوگیاں اترنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔