• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان کارڈ سندھ حکومت کی سیاسی ڈرامے بازی ہے، سردارعبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے سندھ کے کسانوں کے لیے سندھ حکومت کا اعلان کردہ کسان کارڈ سیاسی ڈرامے بازی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے رکھے گئے اربوں روپے کے فنڈز ہڑپ کرنے کے بعد اب کسانوں کے نام پر کرپشن کا نیا بازار کھولنے جا رہی ہے ، پہلے بات یہ ہے کہ غریب کسانوں کے پاس اپنے زمین کہاں سے آئے اگر ہے بھی تو کچھ لوگوں کو خدشا ہے کے کسانوں سے فارم 7 لے کر غریب کسانوں کو نو سرباز حکومت ان کو انکی زمینوں سے بھی محروم کر دینگے اور انکی زمینیں اپنے من پسند زمینداروں اور جیالوں کو نواز دینگے اور باقی رقم ہڑپ کر لی جاے گی۔

ملک بھر سے سے مزید