کراچی (اسد ابن حسن) رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ سہیل محمد لغاری نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ اب سندھ بھر کی سیشن کورٹس بجلی کے حوالے سے ڈائریکٹ شکایتیں بھی وصول کرنے کی مجاز ہونگی اور ان شکایتوں پر سماعت کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ نوٹیفکیشن جو تمام متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے ہیں اس میں تحریر کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے وزارت قانون اور انصاف کے 2 فروری کے احکامات کے تناظر میں معزز چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ نے یہ حکم جاری کیا ہے۔