• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای ڈی کانوکیشن، 1700 بیچلرز اور 277 ماسٹرز کو اسناد تفویض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی طالب علم کو دنیا تسخیر کرنا سکھا رہی ہے، جامعہ کے لیے ٹیم کی خدمات کو قریب سے دیکھا ہے، سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد میں شامل ہونا طالب علم اور والدین کا خواب ہوتا ہے، جامعہ این ای ڈی اور اس کا تھر کیمپس بہترین بہترین تعلیمی مراکز ہیں، سَستی اعلی تعلیم سندھ حکومت کے تعلیم دوست ہونے کا ثبوت ہے، 21 پی ایچ ڈی اسکالرز ہونا مستحسن ہے، ادارے کے سابقہ اور وابستہ ہر فرد کا شکریہ جنہوں نے سو برس جامعہ این ای ڈی کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھا، ان خیالات کا اظہارچانسلرجامعات/ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری، اعزازی مہمان وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، مہمانِ خصوصی حسین داؤد، اعزازی مہمان امیر الاسلام اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جامعہ این ای ڈی کے تحت تیتسویں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد 2024 میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ/ چانسلر جامعات محمد کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آپ تمام نوجوان اور اسکالرز ہماری اُمید کا محور ہیں. تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن اور تحقیق کے ذریعے دنیا سے مقابلہ کرنا۔ سکھایا جاتا ہے۔ آج کا جوان انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر سیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹلیجنس کے دَور کا کھلاڑی ہے۔ اسے ترقی کے لیے ان میدانوں میں محنت کرنی ہوگی اور جیت کردکھانا ہوگا۔ میں بحیثیت چانسلر دیکھ کر خوش ہوں کہ آپ کے ادارے این ای ڈی نے آپ کو تحقیقی دنیا میں قدم رکھنا سکھایا ہے جس سے این ای ڈی کا طالب علم دنیا تسخیر کر سکے گا۔
ملک بھر سے سے مزید