کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ذیر صدارت اعلی سطح کےاجلاس میں چائنیز شہریوں کے سیکورٹی اقدامات سے متعلق مختلف امور و حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری احکامات دیئے گئے۔اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جیز،سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ اور سی پیک/ایس پی یو سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ پر مشتمل تفصیلات میں چائنیز باشندگان، ماہرین و دیگر عملے کو مختلف پروجیکٹس پر فراہم کردہ سیکیورٹی سے متعلق جملہ ضروری امور و اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔وزیر داخلہ سندھ نے ہدایات دیں کہ سی پیک، نان سی پیک سے وابستہ چائنیز کی سیکیورٹی کو ہر سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔