اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ہائوسنگ و تعمیرات کےچیئرمین ناصر محمود نے ہدایت کی ہے کہ پہلے ان ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جا ئے جو پہلے سے جاری ہیں نئی ترقیاتی اسکیمیں جاری منصوبوں کی تکمیل تک شروع نہ کی جائیں انہوں نے یہ ہدایت کمیٹی اجلاس میں دی ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نےاس سے اتفاق کیا،اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ پی ڈبلیو ڈی کی 138ترقیاتی اسکیموں کو صو بائی حکومتوں کو ٹرانسفر کیا جا ر ہا ہے اب تک 27اسکیمیں ہینڈ اوور کی جا چکی ہیں،42ترقیاتی منصوبے پنجاب حکومت، 26سندھ ، 57بلوچستان اور 13خیبر پختونخوا کو منتقل کی جا رہی ہیں قائمہ کمیٹی نے سینٹ کے ایک مرحوم ملازم کی بیوہ کی شکایت سنی جس کے مرحوم کو مکان کی گئی الاٹمنٹ کو منسوخ کردیاگیا،ڈی جی سٹیٹ آفس نے کہا کہ الاٹمنٹ قانون کے تحت منسوخ کی گئی بیوہ مرحوم کی تاریخ ریٹائر منٹ تک مکان رکھنے کی اہل ہیں مگر انہیں جنرل ویٹنگ لسٹ کو جوائن کرنا پڑیگا یہ قانونی تقاضا ہے چیئر مین نے مسئلہ حل کرنے کیلئے سب کمیٹی بنا دی اور بیوہ کا قبضہ بر قرار رکھنے کی ہدایت دی۔