• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار، عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں رؤف صدر منتخب

لاہور، اسلام آباد ( نمائندگان جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ، عاصمہ جہانگیر انڈی پینڈنٹ گروپ نے میدان مار لیا، میاں رؤف عطا 1270ووٹ لیکر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن قرار پائے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 1155 ووٹ لے سکے، حامد خان پروفیشنل گروپ کے سلمان منصور سیکرٹری منتخب ہوگئے ،غیر حتمی نتائج کےمطابق نومنتخب صدرمیاں رؤف عطا اسلام آباد ،لاہور ، ملتان، پشاور، بہاولپور سمیت 9 شہروں سے جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ صرف کراچی اور کوئٹہ سے برتری حاصل کرسکا، 17 میں 14 عہدوں پر عاصمہ جہانگیر انڈی پینڈنٹ گروپ کو برتری حاصل ہےجبکہ3 عہدوں پر حامد خان پروفیشنل گروپ کے امیدوارکو برتری حاصل ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدراتی انتخاب جیتنے پر نومنتخب صدر میاں رؤف عطاء اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون اورگروپ کے تمام قائدین کو مبارکباد دی۔

اہم خبریں سے مزید