• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA کا سیکٹر C-14 کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)CDA کا سیکٹر C-14 کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کرنے کا فیصلہ ، سمندر پار پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے نیلور ہائٹس ہاؤسنگ پروجیکٹ میں جمع کروائی گئی پراسسنگ فیس مکمل طور پر ری فنڈ کی جائے گی ، متاثرین اسلام آباد کے سی ڈی اے میں جمع کروائے گئے کیسز کی سکروٹنی 7 رکنی کمیٹی کرے گی۔ اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات کے لئے تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ اجلاس میں سی ڈی اے کے لینڈ ایکوئزیشن ریگولیشنز میں تبدیلی کیلئے ممبر ایڈمن اور ڈی سی اسلام آباد پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید