• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھرب پتی جنہوں نے کسی امریکی صدارتی امیدوار کی حمایت نہیں کی

کراچی ( رفیق مانگٹ) امریکی جریدے فوربز،فارچیون کے مطابق 2024 کے صدارتی انتخابات کے لئے مہینوں سے جاری ریس میں اب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معمولی سی برتری دکھائی دے رہی ہے، اب بھی کئی کھرب پتی امریکی شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے صدارتی الیکشن میں کسی امیدوار کی توثیق نہیں کی ہے .

اس فہرست میں دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل جیف بیزوس ، زکربرگ ،وارن بفیٹ، بل گیٹس،لیری ایلیسن اوراسٹیو بالمر شامل ہیں جنہوں نے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کی ہے ۔ 

رواں ہفتے دی وال اسٹریٹ جرنل، فنانشل ٹائمز اور سی این بی سی کے پولز کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار، نائب صدر کملا ہیرس کے مقابلے میں ٹرمپ کے حق میں انتخابی نتیجہ جا رہا ہے۔

 لیکن امریکا کے امیر ترین آدمی، جن کے پاس ووٹروں کو متاثر کرنے کی طاقت اور پیسہ ہے، اس بات پر متفق نہیں کہ جنوری میں وائٹ ہاؤس میں کون ہوگا،یہ تقسیم ظاہر کرتی ہے کہ امیدوار کو فنڈ دینے یا اپنی وفاداریوں کا اعلان کرنے میں وہ ہچکچاہٹ سے کام لے رہے ہیں اس حوالے سے امریکی جریدےفارچیون نے ایک فہرست مرتب کی ہے ۔ 

ایمازون کے بانی اور دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی مجموعی دولت 208 ارب ڈالر ہے انہوں نے براہ راست کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کی۔ میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ زکربرگ، کرہ ارض کا تیسرا امیر ترین شخص ہے۔

اس دوڑ میں کسی کی حمایت نہیں کر رہا ہے اور اس نے کسی کویہ نہیں بتایا ہے کہ وہ کس طرح ووٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ۔مارک زکربرگ کی مجموعی دولت200 ارب ڈالر ہے۔

اہم خبریں سے مزید