اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےسول وملٹری بیورو کریسی کے اہم تقرر و تبادلے کئے ہیں۔ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر اور کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی صلاح الدین خان کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ،پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے محمد ادریس احمد کا تبادلہ کر کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کمانڈنٹ، نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آ باد تعینات کیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان سکاؤٹس بریگیڈیئر ارسلان اِسرار مرزا کو سبکدوش کر کے بریگیڈیئر یاسر جاوید خان کو ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان سکاؤٹس تعینات کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سرفراز خان ڈائریکٹر، میجر محمد فرقان راجہ اور میجر محمد بابر ڈپٹی ڈائریکٹر، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب، ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، پنجاب حکومت تعینات کئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری افسران کی تعیناتی تین سال کیلئے سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر مروجہ قواعد وضوابط کے مطابق کی گئی ۔