• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ویو پر خود کو ایجنسی کا اہلکار ظاہر کرکے چار غیر ملکی شہریوں کو مسلح ملزمان نے لوٹ لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سی ویو پر خود کو ایجنسی کا اہلکار ظاہر کر کے چار غیر ملکی شہریوں کو مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔نجی سیکیورٹی گارڈز کی وردی میں ملبوس کار سوار دو ملزمان نے چار پولش شہریوں سے ایک ہزار 85 امریکی ڈالر ہتھیا لیے۔ساؤتھ پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ اتوار کو سی ویو میکڈونلڈ کے قریب پیش آیا تھا جہاں سوئفٹ کار میں سوار سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس 2 ملزمان نے چیکنگ کے بہانے پولش شہریوں کو روکا تھا۔ملزمان نے خود کو خفیہ ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا اور پولش شہریوں سے جعل سازی سے چیکنگ کے دوران 1085 امریکی ڈالرز لے کر فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع مددگار 15 پر ملتے ہی درخشاں پولیس موقع پر پہنچی تھی اور واقعہ سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید