پشاور (نمائندہ جنگ )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا گیا ہے.
گورنر ہاؤس پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بشریٰ بی بی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں، انہیں چاہیے وہ چھپ کر نہیں بلکہ کھل کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔بشریٰ کی رہائی میں گنڈا پور کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔