• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس سے وزراء غائب، اپوزیشن کی تنقید

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں منگل کے روز ا س وقت دلچسپ صورتحال پیداہوگئی جب حکومتی بنچوں پر ایک بھی وزیر موجود نہیں تھا۔ حکومت کو اپو زیشن کی تنقید اور سبکی کا سا منا کرنا پڑا۔ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈپٹی سپیکر نے رخصت کی در خواستیں پڑھنے کے بعد کہا کہ آدھا ایوان چھٹی پر ہے،نہ ممبران نظر آرہے ہیں اور نہ وزراء ،اپو زیشن رکن قومی اسمبلی صاحبزاہ صبغت اللہ نے سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل2024ایوان میں پیش کیا۔انہوں نے اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے سوال کیا کہ گورنمنٹ کدھر ہے جواب دینے کیلئے ؟کوئی تو ذمہ دار ہو جو جواب دے،یہ کیا مذاق بنا ہوا ہے؟ یہ ایوان کی توہین ہے،ایوان کو سیریس لیا جا ئے۔
اہم خبریں سے مزید