اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزنڈر فومن نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، دوطرفہ ،دفاعی امور اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے روس کے ساتھ دفاعی روابط مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔