• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیڈیاز دفاعی صنعت کیلئے سنگ میل بن گیا‘ مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئیڈیاز قومی اور بین الاقوامی دفاعی صنعت کیلئے سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے،آئیڈیاز 2024سے نہ صرف پاکستان کے عالمی شراکت داروں سے اسٹریٹجک تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے وفود، کاروباری نمائندوں، دفاعی حکام اور اسلحہ سازوں کے درمیان تجارتی رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے بارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینارآئیڈیاز 2024 کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلی سندھ نے اجلاس میں کہا کہ آئیڈیاز 2024 کے انعقادکیلئے تفصیلی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ آئیڈیا 2024 کا انعقاد 19 سے 22 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔ہر دو سال بعد ہونے والی اس نمائش نے جدید ٹیکنالوجی کی نمائش اور معلومات کے تبادلے کے باعث پاکستان اور بیرون ملک تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید