• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم قاسم حزب اللّٰہ کے نئے سربراہ منتخب، جلد ختم کردینگے، اسرائیل

بیروت (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) حزب اللہ نے حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے ،حزب اللہ کی شوریٰ کونسل نے تقرری کردی ، اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے نعیم کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے نعیم قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ عارضی تقرری ہے اور زیادہ عرصے کے لئے نہیں ہے۔71سالہ شیخ نعیم قاسم کا شمار حزب اللہ کے بانی ارکان میں ہوتا ہے اور حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایسا ہی ایک بیان عبرانی زبان میں بھی جاری کیا جس میں لکھا کہ یہ تقرری عارضی ہے اور الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ایران کے نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق حزب اللہ کی شوریٰ کونسل نے منگل کو شیخ نعیم قاسم کو گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حسن نصر اللہ کی جگہ اپنا نیا سربراہ مقرر کیا، شیخ نعیم قاسم اس سے قبل حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید