• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز گریڈ 20 اور 21 کے 14 افسران کے تبادلے اور تقرریاں

کراچی(سہیل افضل )فیڈرل بورڈآف ریونیونے کسٹمز گریڈ 20 اور 21 کے 14 افسران کے تبادلوں وتقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، کسٹمز کے 21 اور 22 کے سینئر افسران کو نظر انداز کرتے ہوئے گریڈ 20 کے افسر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو چیف کلکٹر(اوپی ایس)انفورمٹ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ،ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ باسط مقصود عباسی نے تاحال گریڈ 21کی ٹریننگ بھی حاصل نہیں کی،حالیہ تقرر و تبادلوں میں دیگر 6 افسران جو کہ گریڈ 20 کے ہیں انھیں گریڈ 21کے اہم عہدے دے دیئے گئے ہیں ،ایف بی آرکے29 اکتوبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21کی رباب سکندرکو چیف کلکٹرکسٹمزاپریزمنٹ پنجاب ، شہزادمقبول کو ممبر،ایف بی آراسلام آباد،سیمارضابخاری کو ممبر،ایف بی آر اسلام آباد،محمدجنیدجلیل خان کو ممبرکسٹمزآپریشن کے ساتھ ڈائریکٹرجنرل (اوپی ایس)این این ڈی اے اسلام آبادکو اضافی چارج دیاگیاہے۔
اہم خبریں سے مزید