• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیو کا اشتراک، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ایک میوزیکل انٹرایکٹو پرفارمنس پیش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام جیو اور جنگ کے اشتراک سے منعقدہ 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں منگل کو آرنلڈ اینڈ کو ماروسوئز رلینڈ کے ٹریولنگ تھیٹر۔ ایک میوزیکل، انٹر ایکٹوپرفارمنس پیش کیا گیا۔ جس کے ڈائریکٹر الجا کو مارورو اور ٹرکس آرنلڈتھے۔ جس کا ٹائٹل شیم آن یو۔ میوزیکل، انٹرایکٹو تھیٹر پرفارمنس تھا۔ 90 منٹ دورانیہ پر مبنی اس کو انگریزی اور اردو میں بیک وقت پیش کیاگیا۔ اس کا موضوع تھا کہ شرم ہمیں شرمندگی سے بچاسکتی ہے۔ لیکن یہ ہمیں قید بھی کرسکتی ہے۔ خوف ، عدم تحفظ،جارحیت کو جنم دیتا ہے۔ یہ ایک انتہائی ذاتی جذبات ہے۔مگر اس کی جڑیں معاشرتی ، مذہبی اور ثقافتی اصولوں میں پیوستہ ہیں ۔شرم کے کئی چہر ے ہیں۔ اور یہ نسل در نسل حافظے میںبھی رہ سکتی ہے۔ جو ہمیں بخوبی یادرہتی ہے۔ مثلاً جب ہماری والدہ اسکول کی کسی تقریب میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں یا جب کسی بھری بس میں کسی کے ہاتھ لگنے سے برداشت کرتی تھیں یہ ایک تضاد ہے۔ اگرچہ شرم ذاتی محسوس ہوتی ہے۔ مگر یہ بیرونی عمل سے محسوس ہوتی ہے ، شرم کی گہرائی میں جاکر اس کے مختلف پہلوؤں اور شدت کو محسوس کیا جاتا ہے شرم ایک پیچیدہ عمل ہے۔
اہم خبریں سے مزید