• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 91 ہزار کی حد عبور کر گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور خریداری کا رحجان برقرار،چند سیکٹرز میں بھاری خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل، کے ایس ای100انڈیکس میں 668 پوائنٹس کا اضافہ ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی 91000کی حد عبور،نیا ریکارڈ قائم، سرمایہ کاری مالیت 36 ارب 24 کروڑ 18 لاکھ روپے بڑھ گئی،49.77 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، کاروباری حجم 6.26 فیصد زیادہ رہا۔
اہم خبریں سے مزید