• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں میں سینئر سول ججز کے تبادلے کردیئے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے سینئر سول ججز اور اسسٹنٹ سیشن ججز کے تبادلے کردیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ حیدرآباد صدرالدین بوہیو کو سینئر سول جج جنوبی، عبدالرحمان کو سینئر سول جج ٹھٹھہ مقرر کیا گیا ، غلام مدنی کو سینئر سول جج کوٹری جامشورو ، وزیر علی بوہیو کو سینئر سول جج حیدرآباد مقرر کیا گیا، عبدالحفیظ چاچڑ کو سینئر سول جج میر ماتھیلو جبکہ انیس ریحام برڑو کو گمبٹ میں سینئر سول جج مقرر کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید