• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے نائب وزیر دفاع کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع، کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاکستان رشین فیڈریشن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور طویل المدتی کثیر جہتی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
اہم خبریں سے مزید