کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے کا اضافہ، یورو کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت41 پیسے تک بڑھ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 5 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 277.55روپے سے بڑھ کر 277.60روپے اور قیمت فروخت 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.75روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 276.71روپے سے بڑھ کر 276.81روپے اورقیمت فروخت 3پیسے کے اضافے سے 278.63روپے سے بڑھ کر 278.66 روپے ہو گئی۔