کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت ،دیوالی کے موقع یکم نومبر کوہندو برادری کے لیے تعطیل کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں دیوالی کے موقع پر یکم نومبر بروز جمعہ کو ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین اور ورکرز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے اور ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے دیوالی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔