• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIC، تھری و فور سٹار افسروں کی مراعات سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) کے روبرو منگل کو آر ٹی آئی ایکٹ 2017 کے تحت فوج، بحریہ اور فضائیہ کے تھری اور فور سٹار افسروں کی مراعات سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی،پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کے صدر سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے پوچھی گئی معلومات کی درخواست جولائی 2020 سے زیر التوا ہے، معلومات کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا گیا کہ اس کا انکشاف قومی سلامتی کیلئے نقصان دہ ہے،اسلام آباد میں پی آئی سی کے کمرہ عدالت میں چیف انفارمیشن کمشنر شعیب احمد صدیقی اور انفارمیشن کمشنر اعجاز حسن اعوان نے سماعت کی،وزارت دفاع کی نمائندگی ڈپٹی سیکرٹری نے کی جبکہ اپیل کنندہ ذاتی طور پر پیش ہوئے،دلائل دیتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے پی آئی سی کو مئی 2022 کے اپنے حکم کی یاد دہانی کرائی جس میں وزارت دفاع کو نہ صرف جواب فراہم کرنے بلکہ وزارت کی ویب سائٹ پر ریٹائرمنٹ کے بعد کے فوائد کے بارے میں معلومات رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید