• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کا 328 ارب کے ریفنڈز کی عدم ادائیگی پر تحفظات کا اظہار

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ٹی ای اے) نے حکومت کی طرف سے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود 328ارب روپے کے ریفنڈز کی عدم ادائیگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایکسپورٹ فنانسنگ سکیم (EFS) کی واپسی کو بھی برآمد کنندگان پر اضافی دباؤ ڈالنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ پی ٹی ای اے کے مطابق ریفنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنا کر برآمدات میں سات سے آٹھ ارب ڈالر کا اضافہ ممکن ہے تقریباً 55 ارب روپے کے ریفنڈز سیلز ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں جبکہ 105 ارب ڈیفرڈ سیلز ٹیکس ریفنڈز، 25 ارب ڈیوٹی ڈرا بیک، 100 ارب انکم ٹیکس ریفنڈز، 35 ارب 50 کروڑ ڈی ایل ٹی ایل اور ڈی ڈی ٹی جبکہ ساڑھے چار ارب ٹی یو ایف اور ساڑھے تین ارب روپے مارک اپ سبسڈیز کی مد میں واجب الا ادا ہیں۔ واضح رہے کہ سیلز ٹیکس ریفنڈز 2006 کے سیلز ٹیکس ایکٹ کے رول 39F کے تحت 18 فیصد والے سیلز ٹیکس کے ریفنڈز کی ادائیگی 72 گھنٹوں کے اندر ہونا لازمی ہے۔ تاہم حکومت نے حال ہی میں جو سیلز ٹیکس ریفنڈز ادا کئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید