کینیڈا میں ہائی کمیشن آف پاکستان میں بھارت کے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کی یاد میں یومِ سیاہ منایا گیا۔
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں دستاویزی فلموں اور فوٹو گرافی کی نمائش شامل تھی۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور کشمیری کاز کے حامیوں نے شرکت کی۔
قائم مقام ہائی کمشنر فیصل کاکڑ نے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کی بھارتی افواج کے ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
فیصل کاکڑ نے اپنے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف دہائیوں سے جاری غیر قانونی قبضے اور بہیمانہ مظالم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
دریں اثناء قونصلز جنرل ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور کی طرف سے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔