• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ پالیسی، وفاقی وزارتوں اور محکموں کی 6770 پوسٹیں ختم کردی گئیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں اور ان کے محکموں میں گریڈ ایک سے 22 تک کی 4816 پوسٹوں کو ختم ( Abolished) اور 1954پوسٹوں کو متروک ( dying) قرار دیدیا گیا ۔ 

مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔

کفایت شعاری کا یہ اقدام وفاقی کابینہ کے 27اگست2024 کے فیصلہ پر عملدرآ مد کرتے ہوئے کیا گیا جس کا مقصد وفاق کے انتظامی ڈھانچہ کو کم کرنا اور انتظامی اخراجات کو کم کرنا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق جو پوسٹیں ختم (abolish) کی گئی ہیں ان میں گریڈ22کی دو‘ گریڈ بیس کی 22‘ گریڈ19کی 69‘ گریڈ اٹھارہ کی 93‘ گریڈ سترہ کی 270‘ گریڈ سولہ کی 325‘ گریڈ15کی 122‘ گریڈ چودہ کی 382‘ گریڈ تیرہ کی 155‘ گریڈ بارہ کی 26‘ گریڈ گیارہ کی 254‘ گریڈ دس کی 29‘ گریڈ نو کی 862‘ گریڈ آٹھ کی 28‘ گریڈ سات کی360‘ گریڈ چھ کی 14‘ گریڈ پانچ کی 86‘ گریڈ چار کی 261‘ گریڈ تین کی 80‘ گریڈ دو 419اور گریڈ ایک کی 957پوسٹیں شامل ہیں۔

ان میں نا ن گزیٹڈ کی تعداد 4360بنتی ہے جبکہ گزیٹڈ پوسٹوں کی تعداد 456ہے۔جو پوسٹیں متروک ( dying) قرار دی گئی ہیں ان میں گریڈ اٹھارہ کی دس‘ گرید سترہ کی بارہ ‘ پوسٹیں شامل ہیںجبکہ گریڈ سولہ کی 147‘ گریڈ پندرہ کی 199‘ گریڈ چودہ کی 92‘ گریڈ تیرہ کی سات ‘ گریڈ بارہ کی چھ ‘ گریڈ گیارہ کی 194‘ گریڈ دس کی پانچ ‘ گریڈ نو کی 215‘ گریڈ آٹھ کی پانچ ‘ گریڈ سات کی 95‘ گریڈ چھ کی سات ‘ گریڈ پانچ کی 71‘ گریڈ چار کی235‘ گریڈ تین کی 13‘ گریڈ دو کی 63اور گریڈ ایک کی 578پوسٹیں شامل ہیں۔ وزارتوں اور ڈویژنوں نے کابینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آ گاہ کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید