• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA نجکاری آج، نیلامی براہ راست دکھائی جائے گی

اسلام آباد(ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) نجکاری کمیشن نے آج پی آئی اے کی ہونے والی نیلامی کے لیے تیاری کرلی نیلام مقامی ہوٹل میں ہو گی جس میں میڈیا اور اہم اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ پی آئی اے حکام کو اسٹینڈ بائی پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

صرف ایک کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پیشگی کوالیفکیشن دستاویزات جمع کرائی ہیں جس سے فروخت میں ممکنہ تاخیر کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

پہلے نج کاری کا وقت 10 بجے کا تھا بعد گزشتہ روز وقت تبدیل کر کے 6 بجے شام کا رکھ دیا گیا جبکہ نجکاری کے عمل کو وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق براہ راست دکھایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید