• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ویو پوائنٹ منصوبے ، سیاحوں کوتفریحی ماحول ملے گا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے مارگلہ ویو پوائنٹ کے منصوبوں کو حتمی شکل دیدی جو عوام کے لئے مفت کھلا رہے گا۔ یہ تفریح مقام مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے اندر ریج (چکگاہ) کے مقام پر موجود ہے۔ چیئرپرسن آئی ڈبلیو ایم بی رعنا سعید نے کہا ہے کہ مارگلہ ویو پوائنٹ سیاحوں کو بہترین تفریحی ماحول فراہم کریگا جس کو ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔اس منصوبے کے پہلے مرحلہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے جس میں موجودہ کنکریٹ کو قدرتی حُسن سے ہرا بھرا کرنا اور مارگلہ ویو پوائنٹ پر آنے والوں کے لیے پارکنگ کے مقام کا تعین بھی کرنا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے قریبی تعاون سے مارگلہ ہلز انفارمیشن اینڈ کنزرویشن سنٹر پر بھی کام شروع ہو گیا ہے جو عوام کے لیے معلومات کا ذریعہ بنے گا۔
اسلام آباد سے مزید