اسلام آباد (جنگ نیوز ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان انجمن تاجران خالد چوہدری ،انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ ،انجمن تاجران خیبر پختون کے صدر ملک مہر الہی اور دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان جاری ہے ۔ کاروبار سکڑ چکے ہیں۔ دکانوں کے روزمرہ کے اخراجات بھی پورے کرنا مشکل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حالات میں گیس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔