کوئٹہ(خ ن)ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اشوک کمار نے بلوچستان سمیت ملک بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی میں ماضی کی طرح بڑھ چڑھ کر کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا اور آج کے دن کی مناسبت سے ہندو کمیونٹی کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان آج جن مسائل و مشکلات سے گزر رہا ہے اسے اس سے نکالنے کے لئے ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگاانہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام و سلامتی کیلئے ہم دعاگو ہیں پاکستان خصوصاً بلوچستان کی معاشی و سماجی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے ہندو کمیونٹی سمیت دیگر اقلیت ملک و صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے اور اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔