• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف سمال انڈسٹری میں ٹیکس قوانین سے متعلق آگاہی سیشن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری میں ٹیکس قوانین سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کیا گیا جس میں مختلف ماہرین نے ٹیکس قانون، ابتدائی رجسٹریشن اور اس سے متعلقہ امور پر تفصیلی لیکچرز دیے سیشن سے بلوچستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کےچیئرمین سید سلیم رضا ایڈووکیٹ، ایف بی آر کے سابق اسسٹنٹ کمشنر محمد انور کاکڑ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ حبیب کاکڑ اور انور علی خمیسانی نے خطاب کیا مقررین نے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی اہمیت، رجسٹریشن کا طریقہ کار اور قانونی تقاضوں پر روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید